30 جون، 2024، 5:26 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85525289
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ کے شہداء کی تعداد 37 ہزار و 877 ہو گئ

30 جون، 2024، 5:26 PM
News ID: 85525289
غزہ کے شہداء کی تعداد 37 ہزار و 877 ہو گئ

تہران-ارنا- فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں ، 37,877 افراد شہید اور 86,969 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے اندر صیہونی حکومت نے غزہ میں 3 قتل عام کی وارداتيں انجام دیں جن میں 43 لوگ شہید اور 111 زخمی ہو گئے۔

فلسطین کی وزارت صحت کے  اعلان کے مطابق اس وحشیانہ  جارحیت کے آغاز سے اب تک 86 ہزار 969 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہيں۔

اسی دوران فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا کہ صیہونی حکومت کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی ایک بڑی تعداد تاحال ملبے تلے دبی ہے۔

صیہونی حکومت بغیر کسی کامیابی کے گزشتہ 9 مہینوں سے غزہ پر حملے جاری رکھے ہے اور اندرونی اور بیرونی بحرانوں میں پھنستی جا رہی ہے ۔

واضح رہے فلسطینی مجاہدوں نے 7 اکتوبر سن 2023 میں الاقصی طوفان نام سے غزہ سے ایک آپریشن شروع کیا تھا۔

45 دنوں تک جنگ جاری رہنے کے بعد 24 نومبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی ہوئي جس کے دوران قیدیوں کا تبادلہ ہوا۔

7 دنوں تک جاری رہنے کے بعد عبوری جنگ بندی ہو گئي اور پہلی دسمبر2023  سے صیہونی حکومت نے غزہ پر پھر سے حملے شروع کر دیئے جو اب تک جاری ہیں اور بڑے پیمانے پر عام شہری شہید ہو رہے ہيں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .