الاقصیٰ طوفان آپریشن کے دوران صہیونی دشمن کے خلاف مزاحمتی تحریک حزب اللہ کی کارروائیوں کے بعد عرب لیگ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس تحریک کو اب "دہشت گرد گروپ" نہیں کہے گی۔
عرب لیگ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل حسام زکی نے لبنان سے واپسی کے بعد ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہا: اس سے قبل عرب لیگ کے فیصلوں میں حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا تھا اور رکن ممالک سے اس کا تعلق نہيں تھا لیکن اب ان ممالک نے اتفاق کیا ہے کہ حزب اللہ کے لئے "دہشت گرد" کا لفظ نہ استعمال کیا جائے اور اس تحریک سے رابطہ کے امکانات فراہم کئے جائيں۔
بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے اپنے دورہ لبنان کے دوران حزب اللہ کے بعض ارکان سے ملاقات کی اور اپنے ٹیلی ویژن انٹرویو میں اعلان کیا کہ عرب لیگ اور حزب اللہ کے رکن ممالک کے درمیان تعلقات کے قیام کے لیے حالات فراہم ہیں۔
عرب لیگ نے سنہ 2016 میں حزب اللہ کو دہشت گرد گروپوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔
آپ کا تبصرہ