27 جون، 2024، 9:54 AM
Journalist ID: 5485
News ID: 85521435
T T
0 Persons

لیبلز

شام اور لبنان کے جنوبی علاقوں پر صیہونی فوج کا فضائی حملہ

تہران (ارنا) خبر رساں ذرائع نے جمعرات کی صبح شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوب میں صیہونی فوج کے فضائی حملے کی اطلاع دی ہے۔

المیادین کے نامہ نگار کے مطابق، ابتدائی اطلاعات میں جنوبی دمشق میں واقع علاقے "سیدہ زینب" کے قریب دھماکے کی آواز سنی گئی۔

اس سلسلے میں شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی  سنا ایک فوجی ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ بدھ کی رات تقریباً 23:40 پر صیہونی دشمن نے مقبوضہ گولان کے اطراف میں جنوبی علاقے پر فضائی حملہ کیا اور متعدد علاقوں کو نشانہ بنایا۔

شام کے ایئر  ڈیفنس نے دشمن کے حملوں کا مقابلہ کیا اور ان میں سے متعدد کو مار گرایا جبکہ اس جارحیت کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور ایک فوجی زخمی ہوگیا اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

دوسری جانب بدھ کی رات جنوبی لبنان کے شہر النبطیہ کے ایک علاقے پر بھی صیہونی فوج کے فضائی حملے کی اطلاعات ہیں۔

اس حملے میں 5 افراد زخمی ہوئے اور آس پاس کی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

اس کے علاوہ صیہونی فوج کے توپخانے نے جنوبی لبنان میں واقع الناقورہ کے ارد گرد اللبونہ کے علاقے کو بھی نشانہ بنایا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .