15 جون، 2024، 9:59 AM
Journalist ID: 5480
News ID: 85509442
T T
0 Persons

لیبلز

"کیپٹن بی" اسپرے کرنے والے ڈرون کی نقاب کشائی

تہران(ارنا) جہاد زراعت کے وزیر نے آج آبادایران نمائش میں کیپٹن بی نامی ایک نئے اسپرے کرنے والے ڈرون کی نقاب کشائی کی، جسے ایک اسٹارٹ اپ کمپنی نے تیار کیا ہے۔

اس پروڈکٹ کو " کیپٹن بی " کہا جاتا ہے، جو اپنی ساخت،  بیٹری کی کم کھپت اور پروں کے ڈیزائن کی وجہ سے خاص اہمیت کا حامل ہے۔  

 اسپرے سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے اس ڈرون طیارے کے پروں پر سولر پینلز کا استعمال کیا گیا ہے۔

اس ڈرون کی ایک اور منفرد خصوصیت  یہ ہے کہ اسے مصنوعی ذہانت کے ذریعے دور سے ٹریک اور کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

وزیر زراعت محمد علی نیک بخت نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ہم نے آج اس نمائش میں شریک نالج بیسڈ کمپنیوں کا معائنہ کیا کہ جنہوں نے بڑے اہم کام انجام دیئے ہيں۔ یہ کمپناں پیداوار کرتی ہيں اور ہم ان کی حمایت کرتے ہيں اور ہم آگے بڑھنے کے لئے ان کی مدد کر رہے ہيں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .