ارنا نے روسی میڈیا کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ایران کے ساتھ یوریشیا کی آزاد تجارت کے بل پرجو اس سے پہلے روسی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں دوما اور ایوان بالا روسی سینیٹ سے پاس ہوچکا تھا،روس کے صدرولادیمیر پوتن نے دستخط کردیئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق روس، بیلاروس، قزاقستان، قرقیزستان اورآرمینیا، یوریشیا کی اقتصادی یونین ای اے ای یو کے رکن ہیں جبکہ ازبکستان، مولداویہ اور کیوبا اس میں مبصر کی حیثیت رکھتے ہیں۔
یہ یونین دس سال قبل 2014 میں وجود میں آئی اور دسمبر 2023 میں یونین کے رکن ملکوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ آزاد تجات کے معاہدے پر دستخط کئے۔
اس معاہدے پرعمل درآمد ایران اور یوریشیا کی اقتصادی یونین کے رکن پانچوں ملکوں کی پارلیمانوں سے اس کے پاس ہونے کے بعد شروع ہوگا۔
آپ کا تبصرہ