ڈاکٹرس ود آؤٹ بارڈرس نامی اس تنظیم نے غزہ کے اسپتالوں خاص طور پر الاقصی اسپتال کی بے حد خراب صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ النصیرات پر صیہونی فوج کے حملے کی وجہ سے ہے ۔
ایم ایس ایف کے بیان میں کہا گیا ہے: ہماری امدادی ٹیم، الاقصی اور ناصر اسپتالوں کے عملے کے شانہ بشانہ، ان بے شمار زخمیوں کے علاج میں مصروف ہيں جو صیہونی فوج کی بمباری میں زخمی ہوئے ہيں اور ان میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
ایم ایس ایف کے کو آرڈینیٹر سیموئل جوہان نے اس سلسلے میں بتایا ہے: الاقصی اسپتال میں صورت حال بے حد بھیانک ہے ۔ صیوہنی حکومت کی جانب سے گھنی آبادی والے علاقوں پر بمباری کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہو رہے ہیں۔
جوہان نے مغربی ملکوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا : اس جنگ میں اور کتنے بچے ، خواتین اور لوگ مارے جائيں کہ جس کے بعد عالمی رہنما اس قتل عام کو روکنے کا فیصلہ کریں گے ؟
آپ کا تبصرہ