3 جون، 2024، 8:00 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85498400
T T
0 Persons

لیبلز

غرب اردن میں صیہونیت مخالف کارروائی+ فلم

تہران(ارنا) صیہونی ذرائع نے مغربی کنارے کے علاقے الخلیل میں صیہونی بستی کے قریب ایک کار اور بس پر مسلح حملے کی اطلاع دی ہے۔

فلسطین پوسٹ کی ویب سائٹ نے اسرائیلی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک فلسطینی بندوق بردار نے صیہونی بستی کریات اربع میں ایک کار اور بس پر گولیاں چلائيں اور موقع سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگيا۔

ان صیہونی ذرائع کےمطابق فائرنگ کے بعد اسرائیلی فوجی فائرنگ کرنے والے فلسطینی کی تلاش میں سرچ آپریشن کر رہی ہے اور پورے علاقے کو سیل کردیا گيا ہے۔

 تا دم تحریر صیہونی فوجیوں کو سرچ آپریشن میں کوئی کامیابی نہیں ملی۔

صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ اس  کارروائی میں ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں کوئي اطلاع دینے سے گریز کر رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ آپریشن طوفان الاقصی کے آغاز کے ساتھ ہی مغربی کنارے کے فلسطینی جوانوں نے بھی غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی فوج کے وحشیانہ جرائم کے جواب میں  متعدد کارروائياں انجام دی ہیں۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .