صہیونی فوجی افسران میں کام چوری اور خودکشی کے رجحان میں اضافہ

تہران (ارنا) صہیونی اخبار یدیعوت احارنوت نے لکھا ہے کہ صیہونی فوجی افسران فوجی خدمات سے بھاگ رہے ہیں اور ان میں خودکشی کے واقعات میں خوفناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔

صہیونی اخبار یدیعوت احارنوت کے  مطابق صیہونی فوج کے جنرل اسٹاف کے محکمہ انسانی وسائل کی جانب سے کئے گئے سروے کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ فوجی افسران میں فوجی خدمات جاری رکھنے کی آمادگی میں تشویشناک  حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔

صیہونی فوج کے ایک اعلیٰ افسر نے (جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے)، بتایا کہ اس مسئلہ کی ایک وجہ فوج پر مسلط مشکل مشن ہیں اور جنگ میں ناکامی کی حقیقت فوجیوں کے مورال کو ختم کرتی جارہی ہے۔

علاوہ ازیں صیہونی اخبار Haaretz نے اس مہینے کے آغاز میں فوج میں خودکشی کے مسئلے پر توجہ دلائی تھی اور اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ گزشتہ سال 7 اکتوبر 2023 سے صیہونی حکومت کے 10 افسران اور سپاہیوں نے خودکشی کی ہے۔

اس اخبار نے ماہرین کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ صیہونی فوج میں خودکشی کے زیادہ تر واقعات نوجوان فوجیوں سے متعلق ہیں اور ان ماہرین نے صیہونی فوجیوں کی نفسیات پر الاقصیٰ طوفان آپریشن کے غیر معمولی اثرات کی بھی تصدیق کی۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .