سید عبدالملک الحوثی: ہم فلسطین اور لبنان کے عوام کو مایوس نہیں کریں گے

تہران - ارنا – انصار اللہ یمن کے رہنما نے  لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی شہادت کے موقع پر اپنے ایک خطاب میں اس سانحہ پر تعزیت پیش  کرتے ہوئے اسے پوری امت اسلامیہ کے لیے ایک عظیم نقصان قرار دیا اور یقین دہانی کرائی کہ  ہم فلسطین اور لبنان کے عوام اور لبنان و فلسطین میں اپنے مجاہد ساتھیوں کو نا امید نہيں کريں گے۔

یمن کی انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک بدر الدین الحوثی نے کہا: اسلامی امت اپنے پیارے مجاہد بھائی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی شہادت کا انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ سوگ منا رہی  ہے۔

الحوثی نے کہا: ہم ان کے معزز اہل خانہ، حزب اللہ میں اپنے بھائیوں اور بہنوں، لبنانی عوام، رہبر انقلاب اسلامی ایران، فلسطینی عوام اور قوم کے تمام حریت پسندوں کی خدمت میں تعزیت  پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: سید حسن نصر اللہ کا گنوا دینا پوری ملت اسلامیہ کا نقصان ہے۔

انصار اللہ کے سربراہ نے  زور دیا کہ ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے کیونکہ جنگ جاری ہے اور اسرائیل،  اسلام اور مسلمانوں کا دشمن اور انسانیت کے لیے خطرہ ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .