ایران کے ترقی یافتہ طبی وسائل افریقہ کو برآمد ہو رہے ہیں

تہران/ ارنا- ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کے میڈیکل لاجسٹکس کے ادارے کے سربراہ علی رضا عسکری نے بتایا ہے کہ اس وقت ایران کینیا کو تھیلیسیمیا، ڈینٹسٹری سیرنج، انسولین سیرنج، اینجیوکیٹ، ڈائلیسس کے سیٹ، بائی کاربونیٹ پیک، سیرنج اور سوئی برآمد کر رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ تمام طبی وسائل عالمی معیار کے مطابق بنائے جا رہے ہیں جنہیں کینیا کی وزارت صحت کی تائید بھی حاصل ہے۔

علی رضا عسکری نے بتایا کہ ایک افریقی ملک میں ایرانی طبی وسائل کو ریجسٹر کرکے، دوسرے افریقی ممالک کو بھی برآمدات کا راستہ ہموار ہوجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت مزید 6 افریقی ممالک کو ایران میں تیار شدہ طبی وسائل کی برآمدات کی بات چل رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کینیا مشرقی افریقہ کا سب سے زیادہ ترقی یافتہ ملک ہے جہاں عالمی معیار کے مطابق ہی طبی آلات اور وسائل درآمد کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .