حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت ضمیر و اخلاق سے عاری ہے اور نازیوں سے بھی بدتر ہے۔
انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت رفح کے ان علاقوں پر بھی حملے کر رہی ہے جسے اس نے خود محفوظ علاقے قرار دینے کا اعلان کیا تھا۔
سید حسن نصر اللہ نے مزید کہا کہ رفح میں پناہ گزینوں کے قتل عام نے صیہونی حکومت کے چہرے پر پڑی تہذیب و اخلاق کی تمام جھوٹی نقابیں کھینچ لی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رفح کے بارے میں امریکہ کے دوغلے پن نے حالیہ ہفتوں کے واقعات میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔
سید حسن نصراللہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ رفح میں صیہونی فوج کے ہولناک جرائم صیہونی حکومت کے زوال میں تیزی کا باعث بنیں گے۔
آپ کا تبصرہ