ناصر کنعانی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری ہونے والے پیغام میں شہید آیت اللہ رئیسی، شہید امیرعبداللہیان اور دیگر شہیدوں کو عوام کے شاندار اور تاریخی الوداع کا ذکر کیا اور لکھا کہ اس کڑوے حادثے میں وطن عزیز نے اپنے عوامی، باصلاحیت اور محنتی صدر جمہوریہ اور مجاہد اور متحرک وزیر خارجہ کو کھو دیا لیکن ایک خردمند رہبر اور قدرداں اور بیدار قوم کے باوجود، اسلامی جمہوریہ ایران اور اس کے علاقائی اور عالمی سطح کے موثر کردار کسی بھی قسم کا وقفہ متصور تک نہیں ہے۔
علاقائی اور عالمی معاملات میں ایران کے موثر کردار میں کسی بھی قسم کا وقفہ تک پیش نہیں آئے گا: ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی
24 مئی، 2024، 11:45 AM
News ID:
85487634
تہران/ ارنا- ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے خردمند رہبر اور قدرداں اور بیدار عوام کے زیر سایہ، علاقائی اور عالمی میدانوں میں اپنے موثر کردار کو برقرار رکھے گا۔
آپ کا تبصرہ