رہبر انقلاب اسلامی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سپاہیوں اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران اس تشویشناک حادثے پر اظہار پریشانی کرتے ہوئے فرمایا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ صدر محترم اور مغتنم اور ان کے ہمراہ افراد صحیح اور سالم قوم کی آغوش میں واپس آئیں۔ آپ نے فرمایا کہ اس خدمت گزار گروہ کی سلامتی کے لئے سب دعا کریں۔
رہبر انقلاب اسلامی نے زور دیکر فرمایا کہ ایرانی عوام پریشان نہ ہوں اور یقین رکھیں کہ ملک کی سرگرمیوں میں کسی بھی قسم کا خلل واقع نہیں ہوگا اور حکومت کی تمام سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں اور رہیں گی۔
قابل ذکر ہے کہ آپ کی یہ ملاقات فرزند رسول امام رضا علیہ السلام کی شب ولادت کے موقع پر انجام پائی ہے۔
آپ کا تبصرہ