تازہ ترین خبر: صدر مملکت کے ہیلی کاپٹر کی تلاش کا سلسلہ جاری، 40 امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ

تہران/ ارنا- ایران کے قومی ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے رپورٹر نے بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے جی پی ایس ٹرانسمٹر سے ورزقان شہر کے قریبی علاقے کی نشاندہی ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صدر اور ان کی ہمراہ اعلی عہدے داروں کی ٹیم 3 ہیلی کاپٹروں سے تبریز ریفائنری کی جانب جا رہی تھی جب صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا۔

انہوں نے بتایا کہ موسم سرد ہے اور کوہرا چھایا ہوا ہے جس کے نتیجے میں صدر کا ہیلی کاپٹر ہارڈ لینڈنگ پر مجبور ہوا۔

آئی آر آئی بی کے رپورٹر نے بتایا کہ ویزبلیٹی 10 میٹر سے کم ہے۔

تازہ ترین خبروں کے مطابق 40 امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ کردی گئی ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .