16 مئی، 2024، 7:28 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85479542
T T
0 Persons

لیبلز

رہبر انصاراللہ یمن: رفح پر اسرائیل کا حملہ امریکی منصوبہ تھا

تہران – ارنا –انصاراللہ یمن کے سربراہ سید عبدالمک الحوثی نے رفح پر صیہونی فوج کےحملے اوررفح پاس پر قبضے کو امریکی منصوبہ قرار دیا ہے۔

ارنا نے المسیرہ ٹی وی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ انصاراللہ یمن کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے جمعرات کو ٹی وی سے نشر ہونے والے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ غزہ پر حملےاور فلسطینی عوام کی نسل کشی میں امریکا نے صیہونی حکومت کا  بھر پورساتھ دیا ہے اور رفح پر حملہ اور اس کی سرحدی گزرگاہ پر اسرائیلی فوج کا قبضہ  بھی امریکی منصوبہ تھا۔

انھوں نے کہا کہ یہ امریکی ہیں جنہوں نے رفح پاس پر حملے اور قبضے کا منصوبہ اسرائیلی حکومت کو دیا تھا۔  

سید عبدالمک بدرالدین الحوثی نے اپنے  نشری خطاب میں کہا کہ فلسطینی قوم پر بھوک مری مسلط کرنے میں امریکی برابر کے شریک ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ  امریکی اور صیہونی اس طرح بھوک مری مسلط کرکے فلسطینیوں کا نسل تصفیہ کررہے ہیں۔

 انصاراللہ یمن کے سربراہ نے کہا کہ امریکی ایسے بم بنارہے ہیں جو بہت طاقتور اور شہروں کو تباہ کردینے والے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس طرح کے ہتھیاروں کی تیاری  سے امریکیوں کی مجرمانہ اور جارحانہ ماہیت کا پتہ چلتا ہے۔

سید عبدالمک بدرالدین الحوثی نے کہا کہ امریکی شروع سے ہی ایسے اسلحے بنا رہے ہیں کہ جن کے ذریعے شہروں کو تباہ اور عوام کا اجتماعی قتل کیا جاسکے۔

 انصاراللہ یمن کے سربراہ نے اسرائیلی اور ان بحری جہازں پر حملے کے بارے میں جو مقبوضہ فلسطین جارہے ہوں یا صیہونی حکومت کے ساتھ تعاون کررہے ہوں، حملوں کے بارے میں کہا کہ اس ہفتے بحیرہ احمر، خلیج عدن اور بحر ہند میں سات حملوں میں 13 بیلسٹک میزائل اور ڈرون طیارے استعمال کئے گئے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .