سالانہ 15 لاکھ غیرملکی بیمار، علاج کے لئے ایران کا سفر کر رہے ہیں: وزیر صحت

ساری/ ارنا- وزیر صحت ڈاکٹر بہرام عین اللہی نے بتایا ہے کہ میڈیکل سائنس میں ایران نے جتنی ترقی کی ہے اس کی مثال بہت کم ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی میڈیکل سائنس کی ترقی اس حد تک پہنچ چکی ہے کہ علاقے کے بہت سے ممالک کے شہری علاج کے لئے ایران آرہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مختلف بیماریوں کے علاج کے لئے سالانہ دیگر ممالک کے 15 لاکھ شہری ایران کے مختلف شہروں میں موجود معیاری طبی مراکز اور ہسپتالوں میں علاج کروا رہے ہیں۔

ڈاکٹر بہرام عین اللہی نے کہا کہ صرف صوبہ مازندران میں سیکڑوں ہسپتال موجود ہیں جہاں سالانہ 70 ہزار بیماروں کا علاج اور میڈیکل طلبا کی تعلیم ہوتی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .