12 مئی، 2024، 12:15 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85474206
T T
0 Persons

لیبلز

تل ابیب میں پھر پرتشدد مظاہرے، مظاہرین پر پولیس کا حملہ

تہران( ارنا) تل ابیب سمیت مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) کے مختلف علاقوں میں ہفتے کی رات صیہونیوں کے زبردست مظاہرے ہوئے جہاں صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاھو کی کابینہ کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

اس موقع صیہونی حکومت کی پولیس نے نیتن یاھو کے مخالف مظاہرین پر حملہ کیا، آنسوگيس کے گولے پھینکے اور پانی توپوں سے نشانہ بنایا۔

  Haaretz اخبار نے لکھا ہے کہ ہفتے کی رات تل ابیب میں نیتن یاہو کی کابینہ کے استعفے کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔

مظاہرین حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر دستخط کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .