ارنا نے الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو سرایا القدس نے جمعے کو اعلان کیا کہ اس نے رفح میں صیہونی حکومت کا ایک اسکائی لارک ڈرون طیارہ اپن کنٹرول میں لے لیا۔
سرایا القدس نے بتایا ہے کہ اس نے جمعے کو اسی طرح الزیتون نامی علاقے میں صیہونی دشمن کے فوجی وسائل کو بم کے دھماکے سے اڑا دیا۔
جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو نے اسی طرح مون لائٹ نامی علاقے میں صیہونی فوجیوں کے ایک مرکز پر حملے کی خبر دی ہے۔
سرایا القدس نے جمعے کو اسی طرح غزہ کے الزیتون محلے کی مسجد البدر کے قریب صیہونی حکومت کا ایک مرکاوا ٹینک راکٹ سے حملہ کرکے تباہ کردیا۔
اسی کے ساتھ الاقصی بریگیڈ نے بھی صیہونی فوج کا ایک ٹینک تباہ کرنے کی خبر دی ہے۔
شہدائے الاقصی بریگیڈ نے مشرقی رفح کے الشوکہ نامی علاقے میں صیہونی فوجیوں کے ایک مرکز پر بھی حملہ کیا ہے۔
اسی کے ساتھ حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے بھی شہر رفح میں صیہونی فوجیوں پر جمعے کو متعدد حملے کئے ہیں۔
القسام بریگیڈ کے ایک حملے میں صیہونی فوج کی ایک گاڑی تباہ ہوگئی۔
القسام بریگیڈ نے اسی طرح شہر رفح میں مسجد الدعوہ کے نزدیک ایک عمارت پرجس میں صیہونی فوجی چھپے ہوئے تھے حملہ کردیا ۔
اس حملے میں سبھی اسرائیلی فوجی ہلاک یا زخمی ہوگئے۔
القسام بریگیڈ نے اسی طرح مشرقی رفح میں صیہونی فوجیوں کے ایک دستے کے راستے میں بم کا دھماکہ کرکے اس دستے کے سبھی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا۔
القسام بریگیڈ نے بتایا ہے کہ اس نے مشرقی رفح کے سعد صایل نامی علاقے میں صیہونی فوج کے دو ٹینکوں کو الیاسین 105 نوعیت کے راکٹوں سے نشانہ بناکر تباہ کردیا۔
القسام بریگیڈ نے صیہونی فوج کے ایک پیدل دستے پر بھی راکٹوں سے حملہ کردیا جس میں اس دستے کے سبھی فوجی ہلاک یا زخمی ہوگئے ۔
آپ کا تبصرہ