17 اکتوبر، 2024، 6:21 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85631051
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کی میزبانی میں آیئنز بحری مشقوں کا انعقاد, بہت جلد

تہران/ ارنا- آئندہ چند دنوں میں ایران آئنز (آئیمیکس 2024) بین الاقوامی بحری مشقوں کا میزبان ہوگا۔

یہ مشقیں بحر ہند کے اطراف کے کئی ممالک کی شرکت سے منعقد کی جائیں گی۔

ان مشقوں میں مذکورہ ممالک کی بحری فورس اور نگراں ممالک شرکت کریں گے۔

بین الاقوامی بحری تجارت کو یقینی بنانا، بحری شاہراہوں کی حفاظت، آبی ریسکیو اینڈ آپریشن میں انفارمیشن اور تجربات کا تبادلہ آئیمیکس 2024 کے اہداف میں شامل ہے۔

قابل ذکر ہے کہ "بحر ہند کے اطراف کے ممالک کی بحری فورسز کا اجلاس"، "آئنز" کی بنیاد ہندوستانی بحریہ کی تجویز پر سن 2008 میں رکھی گئی تھی جب بحری قزاقوں کا مسئلہ، بحر ہند کے ایک اہم مسئلے میں تبدیل ہوگیا تھا۔

آئنز میں اسلامی جمہوریہ ایران سمیت 25 ممالک شامل ہے جنہیں 3 ورک گروپس میں بانٹا گیا ہے۔

بحری سیکورٹی، ماحولیاتی معاملات، انساندوستانہ اقدامات، قدرتی آفات کا مقابلہ اور رکن ممالک کے مابین معلومات کا تبادلہ، اس بحری اتحاد کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .