10 مئی، 2024، 11:10 AM
Journalist ID: 5390
News ID: 85471983
T T
0 Persons

لیبلز

امیر عبداللّہیان: ایران مشترکہ مفادات کی بنیاد پر یورپ کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے

تہران – ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران  مشترکہ مفادات اور عالمی امن وسلامتی کے لئے یورپ کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر تعمیری مذاکرات اور تعاون کے لئے تیار ہے۔  

ارنا کے مطابق وزیر خارجہ حسین امیر عبداللّہیان نے اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ یورپ ڈے 2024 کی مناسبت سے ان تمام لوگوں کو جو متحدہ، پرسکون اور شاداب یورپ کی آرزو رکھتے ہیں، مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

 ایران کے وزیر خارجہ نے لکھا ہے کہ اس خصوصی دن پر،ان تمام لوگوں کو جنہوں نے یورپ میں ترقی اور امن کے لئے کوشش کی ہے، پوری  دنیا میں امن و سلامتی کے بارے میں بھی سوچنا چاہئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبدااللّہیان نے یورپ ڈے کی مناسبت سے یورپ والوں کے لئے اپنے مبارکباد کے پیغام میں لکھا ہے کہ آج غزہ میں جو کچھ ہورہا ہے وہ انسانی ضمیر کے لئے سنگین المیہ اور حقوق بشر نیز انسانی عظمت و شرافت کی قانونی حیثیت کا سخت امتحان ہے کہ یورپ والے جس کے لئے کوششوں کے دعویدار ہیں۔

حسین امیر عبداللّہیان نے لکھا ہے کہ یورپ کو فلسطین کے لئے انصاف کی آواز اٹھانی چاہئے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .