6 مئی، 2024، 12:31 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85467524
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ کی صورتحال نے پوری دنیا کے لوگوں کا دل دکھایا ہے، چینی صدر

پیرس (ارنا) چین کے صدر شی جن پنگ نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کے حملے نے دنیا بھر کے عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔

شن ہوا نیوز ایجنسی کے مطابق چین کے صدر شی جن پھنگ، جو کل (اتوار) دو روزہ دورے پر فرانس پہنچے ہیں، نے فرانسیسی میڈیا کے لیے اپنے خصوصی مقالے میں لکھا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملے نے دنیا بھر کے لوگوں کا دل دکھایا ہے۔

صدر شی جن پھنگ کا کہنا تھا کہ اس مسئلہ کا بنیادی حل ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام میں مضمر ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد نہ ہونے کو موجودہ صورتحال کی بنیادی وجہ قرار دیا۔

چین کے صدر نے  مزید کہا کہ "2 ریاستی حل" کا منصوبہ تباہ ہو رہا ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن عمل اپنے راستے سے ہٹ گیا ہے۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .