ارنا کے مطابق صیہونی فوج کے ریڈیو نے آج بدھ کو پہلی بار انکشاف کیا ہے کہ تل ابیب کے خلاف ایران کے نتبیہی حملے کے دوران امریکی فوج کا اییئر اینڈ میزائل ڈیفنس سسٹم ایران کے بیلسٹک میزائلوں کے مقابلے میں بہت حدتک ناکام رہا ۔
یاد ہے کہ دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کی کونسلیٹ پر غاصب صیہونی حکومت کے جارحانہ فضائی حملے کے جواب میں ایران کی مسلح افواج نے تیرہ اپریل کو اپنے" وعدہ صادق " تنبیہی آپریشن میں مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے فوجی اہداف پر دو سو ڈرون طیاروں اور 100 سے زائد کروز اور بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا تھا۔
خطے کے مختلف ملکوں کی فضاؤں میں امریکا، برطانیہ اور فرانس کے جنگی طیاروں کے علاوہ مقبوضہ فلسطین کے اندر نصب امریکی فوج کے ایئر اینڈ مزائل ڈیفنس سسٹموں نے بھی ایران کے ڈرون طیاروں اور میزائلوں کو روکنے کی کوشش کی تھی اس کے باوجود ایران ان دو فوجی اڈوں کونشانہ بنانے میں کامیاب رہا تھا جہاں سے دمشق میں ایران کی کونسلیٹ پر حملہ کیا گیا تھا۔
اب اسرائیلی فوج کے ریڈیو نے باضابطہ اعتراف کیا ہے کہ امریکی فوج کا ایئر اینڈ میزائل ڈیفنس سسٹم ایران کے بیلسٹک میزائلوں کے مقابلے میں ناکام ثابت ہوا ہے۔
آپ کا تبصرہ