29 اپریل، 2024، 8:51 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85461258
T T
0 Persons

لیبلز

جنوبی لبنان سے مقبوضہ فلسطین پر 40 میزائل فائر کئے گئے

تہران-ارنا-  صیہونی فوج نے بتایا ہے کہ پیر کی صبح سے اب تک جنوبی لبنان سے کم سے کم 40 میزائل فائر کئے گئے ہیں۔

صیہونی فوج نے بتایا ہے کہ جنوبی لبنان سے مقبوضہ فلسطین پر مسلسل راکٹ فائر کئے جا رہے ہیں۔

صیہونی فوج کے ریڈیو نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ پیر کی صبح سے اب تک 40 میزائل فائر کئے گئے ہیں اور ان کا سلسلہ جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق کچھ دیر پہلے 15 میزائل مغربی الجلیل پر فائر کئے گئے۔

کئ صیہونی ذرائع ابلاغ نے بھی بتایا ہے کہ جنوبی لبنان سے مغربی الجلیل پر 15 میزائل فائر کئے گئے۔

المیادین ٹی وی چینل کے مطابق شمالی فلسطین میں واقع عرب العرامشہ میں ایک فوجی نشانے پر لبنان سے گولہ باری کی گئ۔

اسی طرح مغربی الجلیل میں واقع زرعیت چھاونی کے پاس ایک صیہونی ٹھکانے پر اور اسی طرح برکہ ریشہ چھاونی کے پاس ایک دوسرے صیہونی فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا گيا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .