ارنا کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے ایران ایکسپو 2024 کی افتتاحیہ تقریب سے خطاب میں کہا کہ اس نمائش نے ثابت کردیا ہے کہ عوام کے فولادی ارادوں کے نتیجے میں اب تک پابندیاں بے اثر رہی ہیں اور آئندہ بھی بے نتیجہ رہیں گی ۔
انھوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی برآمداتی توانائیوں کی نمائش، ایران ایکسپو 2024 کی افتتاحیہ تقریب سے خطاب میں کہا کہ امید ہے کہ یہ نمائش پیداواری یونٹوں، صنعتکاروں، تاجروں اور ایکسپورٹرس کے درمیان ہم آہنگی اور ہم فکری سے، ملک، علاقے اور دنیا کی اقتصادی ترقی کے اسباب فراہم کرے گی۔
صدر ایران نے کہا کہ اس نمائش نے ثابت کردیا کہ ایران کو الگ تھلگ کرنے کے شیطانی منصوبے ناکام ہوگئے اور آئندہ بھی ناکام رہیں گے۔
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ یہ نمائش ثابت کرتی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے مادی، معنوی اور کارآمد افرادی قوت کے ذخائر نیز عزم محکم، ایجادات ، خلاقیت اور جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں اپنی توانائيوں سے پیشرفت و ترقی کے نئے باب رقم کرسکتا ہے اور دنیا کے سامنے پیش کرسکتا ہے۔
ایران ایکسپو 2024 کے نام سے اسلامی جمہوریہ ایران کی برآمداتی توانائیوں کی نمائش آج 27 اپریل کو تہران کے نمائشگاہ میدان میں شروع ہوئی اور یکم مئی تک جاری رہے گی ۔
ایران ایکسپو 2024 میں ملک کی 173 کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں اور اس میں نان پیٹرولیئم برآمدات میں ایران کی توانائیوں کی نمائش کی جارہی ہے۔
اس نمائش میں پیٹرو کیمیکل مصنوعات، فوڈ انڈسٹریز کی تیار کردہ اشیا، دوائيں، طبی وسائل،دستکاری مصنوعات اور سیاحت سے متعلق چیزیں تماش بینوں کے لئے رکھی گئ ہیں ۔
یہ نمائش آج سنیچر سے بدھ تک صبح آٹھ بجے سے شام تین بجے تک کھلی رہے گی۔
آپ کا تبصرہ