نیتن یاہو نے فلسطین کی حمایت میں احتجاج کرنے والے امریکی طلباء کو "یہودی مخالف غنڈے" قراردے دیا

تہران (ارنا) صیہونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے بدھ کے روز امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حامی طلباء کے احتجاج کو "خوفناک" قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان مظاہروں کو رکنا چاہیے۔

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق، نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی یونیورسٹیوں میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ خوفناک ہے۔

نیتن یاہو نے فلسطین کی حمایت میں احتجاج کرنے والے امریکی طلباء کے لیے یہودی مخالف غنڈے کا لفظ استعمال کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہود مخالف غنڈوں نے امریکی یونیورسٹیوں پر قبضہ کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہودی مخالف غنڈے اسرائیل کی تباہی کا مطالبہ کر رہے ہیں، وہ یہودی طلباء پر حملہ کر رہے ہیں، وہ یہودی پروفیسروں اور عملے پر حملہ کر رہے ہیں، یہ ظلم ہے، اسے رکنا چاہیے۔

جنگی جنون میں مبتلا صیہونی وزیر اعظم نے احتجاج کرنے والوں کے خلاف مزید اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے امریکی یونیورسٹی کے صدور کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس معاملے پر متعدد یونیورسٹیوں کے صدور کا ردعمل شرمناک تھا۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .