بیجنگ میں فلسطینی تنظیموں  کا حالیہ اجلاس ایک قابل قدر اور درست اقدام ، ترجمان وزارت خارجہ

تہران- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی  وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا: " قومی آشتی اور معاہد ے کے لئے چین میں فلسطینی تنظیموں کا اجلاس قابل قدر اور صحیح قدم ہے۔

ناصر کنعانی نے سوشل  میڈیا پر اپنے بیان میں کہا : اسلامی جمہوریہ ایران، ماضی کی ہی طرح ، پورے عزم کے ساتھ فلسطینی کاز، غاصب و نسل پرست حکومت کے خلاف متحدہ محاذ، اپنے مستقبل کے تعین کے لئے فلسطینی کی اجتماعی کاوش ، فلسطین کی تمام تاریخی سر زمینوں کی مکمل آزادی اور بیت المقدس کے دار الحکومت کے ساتھ خود مختار فلسطینی ریاست کی تشکیل کی حمایت کرتا ہے۔

شنہوا نیوز ایجنسی  کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے جنگ کے بعد غزہ کی پٹی میں "قومی اتحاد کی عبوری حکومت" کے قیام سے متعلق 14 فلسطینی گروپوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے کا اعلان کیا۔

انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس دو روزہ اجلاس کے اختتام پر حماس نے قومی آشتی کے معاہدے پر دستخط کر دیئے۔

مختلف فلسطینی دھڑوں کی طرف سے بیجنگ میں ایک مشترکہ بیان پر دستخط کرنے کے بعد، وانگ یی نے کہا: "سب سے اہم پیش رفت غزہ جنگ کے بعد ایک قومی آشتی کی حکومت کی تشکیل پر مفاہمت ہے۔ "

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .