ارنا کے مطابق صدر ایران ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اپنے دورہ پاکستان کے دوسرے دن منگل کی شام لاہور سے کراچی پہنچے ۔
کراچی میں صدر ایران نے پہلے بانی پاکستان کے مزار پر حاضری دی اور اس کے بعد جامعہ کراچی میں ایک پر وقار تقریب میں انہیں اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض کی گئی ۔
اس تقریب میں جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرخالد عراقی نے گورنر سندھ محمد کامران خان ٹسوری ، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ ، صوبائی اسمبلی کے بعض اراکین، صوبائی حکام ،جامعہ کراچی کی اکیڈمک کونسل کے اراکین نیز دیگر اہم علمی اور سیاسی شخصیات کی موجود گی میں صدر ایران ڈاکٹر سید ابراہیم رئيسی کو اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض کی ۔
کراچی یونیورسٹی نے صدر ایران ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کو اعزازی ڈاکٹریٹ کی یہ ڈگری فقہ اسلامی اور قانون کے شعبے میں موصوف کی تعلیمات اور علمی مدارج نیز عدلیہ میں گرانبہا خدمات پر تفویض کی ہے۔
جامعہ کراچی پاکستان کی سب سے قدیمی اور معتبر ترین یونیورسٹی ہے جس میں بڑی تعداد میں ایرانی طلبا وطالبات بھی زیر تعلیم ہیں۔
آپ کا تبصرہ