ایران و پاکستان کے ثقافتی تعلقات کی تقویت کے لئے لاہور کا دورہ کیا ، صدر ایران

تہران-ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہےکہ ایران و پاکستان کے تعلقات میں توسیع کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہيں ہے۔

پاکستان کے دورے پر گئے صدر سید ابراہیم رئيسی نے مزید کہا: میرے لاہور دورے کا مقصد، علامہ اقبال  کو خراج عقیدت پیش کرنا اور دونوں ملکوں کے ثقافتی تعلقات کو مستحکم کرنا ہے کیونکہ لاہور پاکستان کی ثقافتی علامت ہے۔

صدر نے کہا: رہبر انقلاب اسلامی نے علامہ اقبال کو مشرقی آسمان کا ستارہ کہا ہے۔ اسی طرح پاکستانی عوام میں امام رضا علیہ السلام سے عقیدت بے مثال ہے۔

صدر سید ابراہیم رئيسی سے ملاقات میں  پنجاب کی وزير اعظم مریم نواز نے بھی صدر ایران کے دورہ پنجاب اور علامہ اقبال کے مزار پر ان کی حاضری نیز جی سی یو کے استقبالیہ میں ان کی شرکت پر خوشی کا اظہار کیا۔ لاہور  کی جی سی یونیورسٹی جنوب ایشیا کی قدیمی تعلیم گاہوں میں سے ہے اور اس کی داغ بیل سن 1864 میں رکھی گئی تھی۔

مریم نواز نے کہا: وہ ایران و پاکستان کے درمیان تعلقات میں مزید توسیع کی پوری کوشش کریں گی۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .