22 اپریل، 2024، 9:09 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85453599
T T
0 Persons

لیبلز

عراق کی عین الاسد چھاونی میں امریکی فوجیوں پر ڈرون حملہ

تہران-ارنا- مغربی عراق میں واقع عین الاسد چھاونی میں تعینات امریکی فوجیوں پر پیر کے روز ڈرون حملہ ہوا ہے۔

ایک امریکی عہدیدار نے اس سلسلے میں روئٹرز کو بتایا ہے کہ امریکی چھاونی عین الاسد پر ڈرون حملہ ہوا ہے۔

یہ حملہ حزب اللہ عراق کے اس اعلان کے کچھ گھنٹوں بعد ہوا کہ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ امریکہ کے خلاف حملے دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔

عراق کی اس مزاحمتی تنظیم نے بتایا ہے کہ  عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کے حالیہ دورہ امریکہ کے دوران چونکہ امریکی فوجیوں کے عراق سے انخلاء پر کوئي پیش رفت نہيں ہوئي اس لئے وہ عراق میں امریکی فوجیوں کے خلاف حملے دوبارہ شروع کر رہے ہيں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .