آج ہجری شمسی سال کے دوسرے مہینے اردیبہشت ماہ کی پہلی تاریخ مطابق 20 اپریل ایران کے شہرہ آفاق شاعر سعدی شیرازی سے منسوب دن ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ایی نے اپنی متعدد تقاریر میں سعدی شیرازی کو عظیم شاعر بتایا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے 30 اپریل 2008 کو شیراز کے عوام کے ایک اجتماع سے خطاب میں شیراز کے مشاہیر اورعظیم شخصیات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ " فنون لطیفہ اور ادبیات میں ،سعدی اور حافظ، زبان و ادبیات فارسی کی پیشانی پر دو گوہر درخشاں ہیں؛ یہ محتاج تعارف نہیں ہیں۔"
آپ نے اسی طرح 15 ستمبر 2008 کو شعرائے کرام کے ساتھ اپنی رمضان المبارک کی سالانہ ملاقات میں، اخلاقی اور ناصحانہ شاعری میں شیخ سعدی کے اعلی مقام و مرتبے کے بارے میں فرمایا کہ " اخلاقی اور ناصحانہ شاعری میں سعدی کا مرتبہ سب سے بلند ہے۔''
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اسی طرح 24 نومبر1984 کوسعدی کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں، شیخ سعدی کو فارسی ادب کا ایک محکم ستون قرار دیا اور تحریر فرمایا کہ " شیخ سعدی کی عظمت صرف ان کی شاعری اور ان کی فصاحت و بلاغت سے آراستہ نثر میں ہی نہيں ہے بلکہ ان کی اخلاقی تعلیمات، حکمت اور معرفت بھی بلیغ اور رفیع ہے۔"
آپ نے اپنے اس پیغام میں تحریر فرمایا کہ " بے شک سعدی فارسی نظم و نثراورادب کے ایک محکم ستون اورہماری معاصرتہذیب و ثقافت کے پرشکوہ ترین پیکر کی حیثیت رکھتے ہیں۔"
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے شیخ سعدی کی نصیحتوں کو قرآن و حدیث کی تعلیمات پر استوار قرار دیا اور فرمایا کہ " سلیس اور شفاف طرز سخن اس معلم آدمیت ومحبت کی دیگر امتیازی خصوصیات میں سے ہے ۔ ان کا کلام ایک ایسے چشمہ زلال کی طرح ہے جو سامع کے مشام جاں کو پوری طرح سیراب کردیتا ہے اور ہر قسم کے تصنع سے پاک ہے اس لئے اس کے دل میں اترجاتا ہے۔ "
آپ کا تبصرہ