اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات کی

اسلام آباد- ارنا- اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سے نیویارک میں ملاقات کی۔

اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے  درمیان قریبی تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے نمائندہ دفتر نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ منیر اکرم نے آج اقوام متحدہ میں ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبد اللہیان سے ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات میں فریقین  نے باہمی تعاون اور اقوام متحدہ نیز سلامتی کونسل کے اینجڈے پر گفتگو کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے صہہونی حکومت کی جانب سے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر دہشت گردانہ حملے کے جواب میں ایران کے آپریشن " وعدہ صادق" کے 4 دن بعد، فلسطین پر سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے بدھ کے روز نیویارک پہنچے ہيں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .