اسلامی تعاون تنظیم: فلسطین کی مکمل رکنیت کے خلاف امریکہ کا ویٹو اقوام متحدہ کے چارٹر کے خلاف ہے

تہران (ارنا) اسلامی تعاون تنظیم نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی فلسطین کی مکمل رکنیت کی منظوری کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے میں ناکامی انتہائی افسوسناک ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم نے تاکید کی کہ امریکہ کی طرف سے فلسطین کی مکمل رکنیت کے خلاف ویٹو کا استعمال اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔ 

اقوام متحدہ کے چارٹر کو قبول کرنے والے تمام ممالک اقوام متحدہ میں شمولیت کا حق رکھتے ہیں۔

اس تنظیم نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت سے متعلق قرارداد کے مسودے کے حق میں ووٹ دینے والے ممالک کے موقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس اقدام نے واضح کیا کہ یہ ممالک سچائی، انصاف، آزادی اور امن کی حمایت کرتے ہیں اور اسرائیل کی استعماری اور غاصبانہ پالیسیوں کے خلاف ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .