متحدہ عرب امارات اور ایران کے وزرائے خارجہ کی  ٹیلیفونک گفتگو،علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

تہران (ارنا) متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید آل نھیان نے جمعرات کی شب اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ خطے کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

امیرعبداللہیان نے متحدہ عرب امارات میں آنے والے شدید سیلاب پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے ایران کے تعاون کی پیشکش کی۔

فریقین نے علاقائی پیش رفت سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی اور تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم پر زور دیا۔

دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے غزہ کی تازہ ترین صورتحال اور فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کے تسلسل اور ان جرائم کوجلد از جلد بند کرنے کی ضرورت اور انسانی امداد بھیجنے پر بھی مشاورت اور تبادلہ خیال کیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .