17 اپریل، 2024، 7:11 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85448395
T T
0 Persons

لیبلز

صدرایران کو مختلف ملکوں کے سربراہوں کی جانب سے عیدالفطر کی مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے

تہران – ارنا – سعودی عرب ، ہندوستان اور قزاقستان کے سربراہوں نے صدر سید ابراہیم رئیسی کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی ہے۔

 ارنا کے مطابق مختلف ملکوں کے سربراہوں کی جانب سے صدر ایران ڈاکٹر سید ابراہیم رئيسی کے لئے عیدالفطر کی مبارکباد کے پیغامات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

 اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان  نے الگ الگ پیغامات ارسال کرکے صدر ایران کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی ہے۔

 اس رپورٹ  کے مطابق صدر ایران کو اسی طرح ہندوستان کے وزیر ا‏عظم نریندر مودی اور قزاقستان کے صدر کی جانب سے بھی عیدالفطر کی مبارکباد کا پیغام موصول ہوا ہے ۔

 مذکورہ عالمی رہنماؤں نے اپنے عید الفطر کے پیغامات میں صدر سید ابراہیم رئیسی ، ان کی حکومت کے ارکان اور ایرانی عوام کو  بھی عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی ہے اور ان کے اس عید کی برکات سے بہرہ مند ہونے کی آرزو کی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .