ارنا نے اتوار کی صبح ڈیلی بیسٹ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ تھوڑی دیر قبل اسرائیلی حکومت کے خلاف سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے حملے کی رپورٹ ملی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق اسرائيل پر ایران کے حملے کی رپورٹ ملنے کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن ڈیلاویئر کا سفر منسو خ کرکے واشنگٹن واپس ہوگئے وائٹ ہاؤس میں مشرق وسطی حالات پر اپنی سیکورٹی ٹیم کی میٹنگ طلب کرلی۔
وائٹ ہاؤس کی سیکورٹی کونسل کے ترجمان ایڈرین واٹسن نے صحافیوں کو صیہونی حکومت کے خلاف ایرانی حملے کے تعلق سے بریفنگ دی۔
انھوں نے صحافیوں کو بتایا کہ بائیڈن اس حملے کی تازہ ترین صورتحال معلوم کرنے کے لئے وائٹ ہاؤس پہنچ گئے اور ان کے مشیروں کی ٹیم نے انہیں بتایا کہ وہ اسرائيلی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے صیہونی حکومت کی سلامتی کی حمایت کا صراحت کے ساتھ اعلان کیا اور کہا کہ اسرائيل کے لئے ہماری حمایت آہنی ہے ، امریکا اسرائیل کے ساتھ ہے ایران کے مقابلے میں اس کی حمایت کرے گا۔
ارنا کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دمشق ميں ایرانی کونسلیٹ پر صیہونی حکومت کے حملے اورشام کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے فوجی مشیروں کی شہادت اور اس کے دیگر جرائم کے جواب میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ایرو اسپیس فورس نے مقبوضہ فلسطین میں معینہ اہداف پر دسیوں ڈرون طیاروں اور میزائلوں سے حملہ کیا ہے
آپ کا تبصرہ