13 اپریل، 2024، 7:47 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85443126
T T
0 Persons

لیبلز

شمالی مقبوضہ فلسطین پر حزب اللہ کا حملہ

13 اپریل، 2024، 7:47 PM
News ID: 85443126
شمالی مقبوضہ  فلسطین پر حزب اللہ کا حملہ

تہران-ارنا- حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین پر ہفتے کے روز ایک بڑا میزائل حملہ کیا ہے۔

المیادین ٹی وی چینل کے مطابق مغربی الجلیل کی " عرب العرامشہ"  "ایلون" "عفدون" " جورین" " حانیتا" اور " ادمیت" کالونیوں میں خطرے کے سائرن بجنے لگے۔

اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ نے بتایا ہےکہ حزب اللہ لبنان نے کئي میزائيلوں سے حانیتا فوجی چھاونی کو بھی نشانہ بنایا ہے جس سے کئي صیہونی زخمی ہوئے ہيں۔

حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہےکہ اس کے مجاہدوں نے اسی طرح کفر شوبا کے مقبوضہ علاقے میں "رویسات العلم" چھاونی پر میزائل حملہ کیا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .