13 اپریل، 2024، 11:48 AM
Journalist ID: 5485
News ID: 85442607
T T
0 Persons

لیبلز

مغربی کنارے میں صیہونیون کے خلاف جنگ جاری رکھنے کی اپیل، حماس

تہران (ارنا) فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے مغربی کنارے میں رہنے والے فلسطینیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غاصب صیہونی حکومت اور فاشسٹ آباد کاروں کی دہشت گردی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی سما کے حوالے سے سنیچر کی ارنا کی رپورٹ کے مطابق، ایک بیان میں حماس نے رام اللہ کے شمال مشرق میں المغیر نامی فلسطینی بستی پر صیہونی آباد کاروں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے، وہاں  مقیم فلسطینیوں سے اپیل کی ہے کہ مغربی کنارے میں صرف طاقت کی زبان سمجھنے والے صہیونی دشمن کے خلاف جنگ جاری رکھیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک کی مقاومت جاری رہے گی۔ رام اللہ کے شمال مشرق میں المغیر شہر پر متشدد صیہونی آبادکاروں کے حملے کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہری کی شہادت اور درجنوں افراد زخمی، بعض شہریوں کے مکانات اور گاڑیوں کو نذرآتش کیا گیا۔ ان کی املاک کو تباہ کیا گیا گیا ہے.

تحریک حماس نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے کہا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری پر فوری عمل کریں تاکہ اسرائیلی حکومت کو مغربی کنارے میں فلسطینی عوام کے خلاف ان جرائم اور جارحیت کو روکنے کے لیے مجبور کیا جائے۔

گذشتہ رات مسلح آباد کاروں نے صہیونی فوج کے ساتھ مل کر ایک صہیونی چرواہے کی گمشدگی کے بہانے المغیر کے اطراف کی بستی پر حملہ کیا اور متعدد مکانات اور فلسطینی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔

اس حملے کے دوران صیہونیوں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید اور متعدد فلسطینی نوجوان زخمی ہوئے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .