صدر ایران کے تہنیتی پیغام میں آيا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر بھی عالم اسلام فلسطین اور غزہ میں صیہونی غاصب حکومت کے وحشیانہ جرائم کا مشاہدہ کر رہا ہے۔
سید ابراہیم رئيسی نے غزہ میں صیہونی حکومت کے اقدامات کو انسانیت کے خلاف جرم اور نسل کشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کی انسانی اور شرعی ذمہ داری ہے کہ وہ اسرائیلی جارحیت بند کرانے کے لیے فوری اقدامات عمل میں لائيں تاکہ غزہ کے مظلوم عوام کے رنج و الم کو کم کیا جاسکے۔
صدر ایران نے کہا کہ تہران غزہ میں بھوک، قحط اور انسانی المیے کی روک تھام کے لیے اسلامی ممالک اور مسلم اقوام کی جانب سے انجام پانے والے ہر اقدام کی حمایت اور اس میں تعاون کے لیے تیار ہے۔
آپ کا تبصرہ