9 اپریل، 2024، 8:02 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85440426
T T
0 Persons

لیبلز

پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا، بدھ کے روز عید الفطر

اسلام آباد (ارنا) پاکستان میں آج (29 رمضان المبارک) غروب آفتاب کے وقت شوال کا چاند نظر آنے کے ساتھ ہی، کل بروز بدھ (10 اپریل 2024) عید الفطر منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی قومی رویت ھلال کمیٹی کے سربراہ مولانا محمد عبدالخبیر آزاد نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں شوال کا چاند نظر آنے کے قطعی ثبوت موصول ہوئے ہیں۔

پاکستان کی وزارت داخلہ نے عیدالفطر کی سرکاری تعطیل کا اعلان 10 اپریل سے 13 اپریل تک مسلمانوں کی بڑی اور سرکاری تعطیلات میں سے ایک کے طور پر کیا ہے۔

پاکستان کے مسلمان عوام عید الفطر کے موقع پر مساجد، مذہبی اور عوامی مقامات پر حاضری دے کر شاندار تقریبات کا انعقاد کرتے ہیں۔

 پاکستانی کل عیدالفطر کی نماز کی تیاریاں کر رہے ہیں اور اب ملک بھر کی مساجد اور مذہبی مقامات پر نماز عید کے لیے اعلانات کردیے گئے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .