قیدیوں کے تبادلے سے متعلق صیہونی پیشکش غزہ کے عوام کے مطالبات کو پورا نہیں کرتی، حماس

تہران (ارنا) تحریک حماس کے ایک رہنما محمود مرداوی نے ایک پریس بیان میں تاکید کی ہے کہ ہم قیدیوں کے تبادلے سے متعلق صیہونی منصوبے کو مسترد کرتے ہیں۔

تحریک حماس کے رہنما مرداوی نے واضح کیا کہ اس منصوبے میں غزہ سے صیہونی افواج کے انخلاء، جنگ کے خاتمے، پناہ گزینوں کی غیر مشروط واپسی اور فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد اور آبادکاری کے لیے فلسطینیوں کے مطالبات کا ذکر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجوزہ صیہونی پلان میں کسی بھی طرح سے وہ باتیں شامل نہیں ہیں جو مناسب معاہدے کی بنیاد ہوں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .