ارنا کے نامہ نگار کے مطابق، محمد اسلامی نے 9 اپریل، نیوکلیر ٹیکنالوجی کے قومی دن کے موقع پر نیوز کانفرنس میں بتایا کہ زراعت کے میدان میں تابکاری کے استعمال سے متعلق کئی لیب ریسرچ میں کامیابیاں حاصل کرلی ہیں اور اب ہماری ضرورت سسٹمز کو بڑھانے کی ہے جس میں عوام کی شرکت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ہر سال ایک یا دو سینٹربنائیں گے۔ پہلا قدم ویسٹ مینیجمنٹ (Waste management) اور دوسرا قدم کیڑے مار ٹیکنولوجی (Pest management) ہے تاکہ اس مد میں ہر سال خرچ ہونے والے لاکھوں ڈالر کا ذرمبادلہ بچایا جا سکے۔
اسلامی نے مزید کہا کہ اس ایرانی سال میں ہم زخموں کے 50 کلینک کو اپ گریڈ کرنے کے لیے تیار ہیں خصوصا ذیابیطس اور بیڈسورز جیسے مہلک زخموں کے مریضوں کے لیے علاج کی سہولیات بہتر بنائیں گے۔
آپ کا تبصرہ