7 اپریل، 2024، 11:58 AM
Journalist ID: 5485
News ID: 85437552
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ میں صیہونیوں کے ہاتھوں ہر گھنٹے میں 4 بچے شہید

تہران (ارنا) فلسطین کے محکمہ اعداد و شمار کی رپورٹ کے مطابق قابض صیہونی فوج ہر گھنٹے میں 4 فلسطینی بچوں کو قتل کررہی ہے۔

  فلسطین کے محکمہ اعداد و شمار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو غزہ میں جنگ کے آغاز سے اب تک شہید ہونے والے 33 ہزار افراد میں سے تقریباً 14 ہزار 350 بچے ہیں جو شہداء کی کل تعداد کا ٪44  ہیں۔

رپورٹ میں اس بات پر بھی تاکید کی گئی ہے کہ غزہ میں 43000 سے زیادہ فلسطینی بچے اپنے والدین یا اپنے والدین میں سے کسی ایک کو کھو چکے ہیں۔

ان اعداد و شمار کے مطابق غزہ کے خلاف جنگ کی وجہ سے لاپتہ ہونے والے 7000 افراد  میں ٪70  خواتین اور بچے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .