ارنا نے عرب میڈيا کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ شام کی کونیکو گیس فیلڈ ميں غاصب امریکی فوجیوں کے اڈے میں کئی دھماکے ہوئے ہیں ۔
اس رپورٹ کے مطابق دھماکوں کے بعد امریکی فوجی اڈے سے دھویں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے ہیں۔
گزشتہ ہفتے منگل کو بھی مشرق شام کے علاقے التنف میں امریکی فوجی اڈے پر ایک سوسائیڈ ڈرون سے حملہ کیا گیا تھا۔
مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ سوسائيڈ ڈرون رات کے وقت اردن کی سرحد پر امریکی فوجیوں کے اڈے پرگرا ہے ۔ اس حملے کے تعلق سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ شام میں امریکی فوجی اڈوں پر آئے دن حملے ہوتے رہتے ہیں۔ خاص طور پر عراق کی سرحد کے قریب المالکیہ اور التنف نیز شمالی مشرقی شام کے علاقے الشدادی نامی علاقوں میں امریکی فوجی اڈوں پر تسلسل کے ساتھ ڈرون طیاروں اور زمین سے زمین پر مارکرنے والے میزائلوں سے حملے ہوئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ