انہوں نے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران اپنے موقف پر ڈٹا ہوا ہے اور غاصبوں کے سامنے ڈٹ جانے والے مزاحمتی محاذ کی حمایت جاری رکھے گا۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا: الاقصی طوفان آپریشن نے صیہونی حکومت کے وجود کو خطرے میں ڈال دیا ہے اور علاقے کے تمام جرائم کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے۔
سید حسن نصر اللہ نے یوم القدس کے موقع پر بیروت کے ضاحیہ جنوب میں تقریر کے دوران کہا: دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل خانے پر حملہ ایک فیصلہ کن واقعہ ہے اور اس کے بعد اور پہلے کے حالات ایک جیسے نہيں ہوں گے۔
انہوں نے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران اپنے موقف پر ڈٹا ہوا ہے اور ایران تمام مزاحمتی تنظیموں کی حمایت کرتا ہے اور اگر وہ اس سلسلے میں اپنا موقف بدلنا چاہتا تو یہ کام بہت پہلے کر چکا ہوتا ہے ۔ ایران کے ساتھ رابطہ اور اس کے ساتھ اتحاد اس وقت ایک فخر اور فضیلت ہے اور شرم ان کو آنی چاہیے جنہيں یہ معلوم ہے کہ علاقے کے تمام جرائم کے پیچھے امریکہ ہے پھر بھی اس کے ساتھ رابطہ رکھتے ہیں۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا: غزہ حملہ ان لوگوں کی جنگ ہے جن کی عقل زائل ہو چکی ہے اور اس وقت اسرائيلی بد حواس ہیں اور ان کی سمجھ میں نہیں آ رہا ہے کہ غزہ کی جنگ کے خاتمے کے بعد کیا حالات ہوں گے؟
آپ کا تبصرہ