صیہونی حکومت جو فتنے پیدا کر رہی ہے اس سے بچ نہيں سکتی، جنرل سلامی

تہران- ارنا- پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر، جنرل حسین سلامی نے یوم القدس کے جلوس میں اپنی تقریر میں کہا کہ صیہونی حکومت امریکی وینٹی لیٹر پر زندہ ہے۔

جنرل سلامی نے کہا عالمی یوم القدس کے موقع پر تہران میں جمعہ کی نماز کے خطبوں سے قبل اپنی تقریر میں کہا: صیہونی حکومت جو فتنے پیدا کر رہی ہے اس سے بچ نہيں سکتی اور وہ ہماری نظروں کے سامنے اور رینج میں ہے اور اسے معلوم ہے کہ کیا ہوگا۔

انہوں نے کہا : آج صیہونی جرائم کی وجہ سے جسے امریکہ کی حمایت حاصل ہے، پوری دنیا میں امریکہ کے خلاف نفرت بڑھ رہی ہے۔

جنرل سلامی نے کہا: امریکہ کسی بھی صورت میں صیہونی حکومت کو چھوڑنے پر تیار نہيں ہے اور صیہونی حکومت آج امریکہ کے سیاسی، سیکوریٹی اور نفسیاتی " آئی سی یو" میں کسی طرح سے سانس لے رہی ہے اور جب بھی صیہونی حکومت کو مغرب کے اس وینٹی لیٹر مشین سے ہٹا لیا جائے گا تو اس کی نباتاتی زندگی کا آغاز ہوگا اور وہ بکھر کر ختم ہو جائے گی اور یہ دن قریب ہے۔

 پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا کہ صیہونی حکومت موت و زندگي کے بیچ ہاتھ پیر مار رہی ہے اور جو چاہے کر لے اس کی شکست یقینی ہے۔ وہ اگر فلسطین کے ساتھ جنگ جاری رکھے گي تو آخر میں اسے فلسطینی قوم کی آفاقی مزاحمت کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پڑیں گے اور اگر پسپائي اختیار کرتی ہے تو بھی اسے شکست ہوگي۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .