تہران-ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ایک پیغام میں ماسکو کے قریب دہشت گردانہ حملے پر تعزیت پیش کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس حملے کے منصوبہ سازوں اور ذمہ داروں کے خلاف سنجیدہ کارروائي کرے۔
صدر سید ابراہیم رئيسی نے ماسکو کے قریب کروکس میں دہشت گردانہ حملے میں دسیوں بے گناہوں کی ہلاکت پر روس کے صدر، حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کی ہے۔
صدر نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتین کے نام اس پیغام میں ، دہشت گردانہ حملے پر تعزیپ پیش کی ، اپنی حکومت اور اپنی قوم کی جانب سے اس سانحے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور قومی سلامتی کے لئے روسی حکام کی کوششوں کی حمایت کی اور اسی طرح اس سانحے کے ذمہ داروں اور منصوبہ بنانے والوں کو سزا دینے کے لئے عالمی برادری سے سنجیدہ اقدام کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے ماسکو کے قریب کروکوس شہر میں ایک کنسرٹ ہال میں دہشت گردانہ حملے میں 60 لوگ ہلاک اور 100 زخمی ہوئے ہيں۔
کروکوس کے سٹی ہال میں دہشت گردانہ حملہ تین حملہ آوروں نے کیا جو فوجی وردی پہنے تھے
آپ کا تبصرہ