21 مارچ، 2024، 4:39 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85424043
T T
0 Persons

لیبلز

 غزہ پر صیہونی جارحیت میں شہیدوں کی تعداد 31 ہزار 988 تک پہنچی

تہران-ارنا- صیہونی حکومت نے گزشتہ کچھ گھنٹوں کے دوران غزہ میں مزيد 7 قتل عام کئے ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  صیہونی حکومت کے 7 مجرمانہ حملوں میں  65 فلسطینی شہید ہ اور 192زخمی ہوئے ہيں۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق  7 اکتوبر 2023 کو صہیونی جرائم کے آغاز سے غزہ میں شہداء کی تعداد 31 ہزار988 اور زخمیوں کی تعداد 74 ہزار 188  تک پہنچ گئی ہے۔

یہ ایسے حالات میں ہے کہ جب صیہونی حکومت نے یہ اعتراف کیا ہے کہ اس نے غزہ کے الشفا اسپتال پر نئے حملے  میں اسپتال کے اندر 150 فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔

7 اکتوبر سے صیہونی حکومت نے غزہ پٹی میں نسل کشی اور قتل عام کا جو سلسلہ شروع کیا تھا وہ اب تک جاری ہے۔  

اس بحران کے حل کے لیے ثالثی کی کوششوں کے باوجود جنگی جنون میں مبتلا  قابض صیہونی افواج اپنے جرائم جاری رکھے ہوئے  ہے اور ایک کے بعد ایک نئے سانحے اور تباہی کو جنم دے رہی ہے۔

صیہونی حکومت نے اپنی مسلسل جارحیت کے علاوہ انسانی امداد اور خوراک کی ترسیل کو روک کر صورتحال کو مزید تباہ کن بنا دیا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .