20 مارچ، 2024، 12:13 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85423224
T T
0 Persons

لیبلز

تہران میں پاکستان کے سفیر نے نوروز کی مبارک باد دی

اسلام آباد- ارنا- تہران میں پاکستان کے سفیر نے نوروز اور نئے ہجری شمسی سال کی آمد پر ایرانی قوم کو مبارک باد دی ہے۔

ایران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا: ایران کی تاریخ اور ثقافت میں نوروز کو بے حد اہمیت حاصل ہے۔

انہوں نے کہا: عید نوروز پر ایرانی قوم کو تہہ دل سے مبارک باد پیش کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں ہو کہ نوروز ہم سب کے لئے، امن، آسائش و خوشیوں کا باعث ہو۔

ایران میں پاکستان کے سفیر نے زور دیا: نوروز کا ہزاروں برس سے جشن منایا جاتا رہا ہے اوراسے تمام قومیں اپنے اہل خانہ کے ساتھ امن و اتحاد کے ساتھ منایا جانے والا جشن سمجھتی ہيں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .