غزہ کے شفا میڈیکل کمپلیکس پر اسرائیلی فوج کے حملے کے بعد عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گیبریسوس نے سوشل نیٹ ورک X پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان مسلح تنازعات سے طبی عملے، مریضوں اور عام شہریوں کو خطرات لاحق ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہمیں شمالی غزہ کے شفا اسپتال کی حالت پر گہری تشویش ہے اور ہم خبردار کرتے ہیں کہ اس مرکز پر کسی بھی حملے یا عسکریت پسندی سے اس کی طبی خدمات، ایمبولینسوں اور طبی آلات کی آمد خطرے میں پڑ جائے گی جو رہائشیوں کی جانیں بچاتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ