ایمرجنسی میڈیکل سروس 115 کی مڈوائف معصومہ مہر پرور نے گزشتہ ماہ 28 فروری جب شدید برفباری کے نتیجے میں شہر بابل کنار کے نواحی علاقوں کی سڑکیں بند ہوگئی تھیں، ٹیلی فون کے ذریعے ہدایت دیکر، جاجن نامی گاؤں میں ایک بچے کی ڈلیوری کراکے زچہ اور بچہ دونوں کی جان بچائی تھی۔
بعد ازاں زچہ بچہ کو ایمرجنسی سروس کے اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد فراہم اور ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا تھا۔
رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کے چیف آف اسٹاف محمدی گلپائیگانی نے محترمہ مہر پرور کو ٹیلی فون کرکے آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ کی جانب سے ان کا شکریہ ادا کیا۔
آپ کا تبصرہ